ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تندولکر نے مودی سے یوم آزادی پر ریووگئے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرنے کی اپیل کی

تندولکر نے مودی سے یوم آزادی پر ریووگئے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرنے کی اپیل کی

Sat, 13 Aug 2016 21:00:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 13اگست؍(آئی این ایس انڈیا)عظیم کرکٹر سچن تندولکر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے70ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کچھ ایسے کھلاڑیوں کا ذکر کرنے کی اپیل کی جو ریو اولمپکس کے دوران ملک کو عزت دلانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔حال میں لانچ شدہ اپنے نئے موبائل ایپلی کیشنز ’’نمو‘‘کے ذریعے وزیر اعظم نے ہم وطنوں سے یوم آزادی پر اپنی تقریر کے مندرجات کے بارے میں رائے مانگی تھی۔مودی کے ایپ پر اپنے خط میں تندولکر نے وزیراعظم سے ریو اولمپکس میں ملک کیلئے تمغہ لانے سے چوکنے والے اور اب بھی جدوجہد کررہے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کچھ الفاظ بولنے پر زور دیا ہے۔کرکٹر نے لکھاہے کہ آپ کی جانب سے بولے گئے حوصلہ افزائی کے کچھ الفاظ ضرور ان کھلاڑیوں کے لئے مددگار ثابت ہوں گے جو اپنی کارکردگی سے بہت زیادہ مایوس ہیں اور ویسے کھلاڑی بہت حد تک متاثر ہوں گے جو اب بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی ملک کے مختلف حصوں سے آتے ہیں اور تمام کھلاڑی انسانی حوصلہ اور ہمت کی شاندار مثالیں ہیں۔اولمپکس میں کسی ملک کی نمائندگی کرنا ایک نادر کارنامہ ہے،ہمارے چمپئن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کئے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ میدان اور اس سے پرے کچھ چیلنجوں کو پارکرکے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ہندوستان کے عظیم بلے باز نے کہا کہ وہ تمام طریقوں میں فاتح ہیں اور واقعی قدر کے مستحق ہیں، جس سے کئی اور لوگ حوصلہ افزاء ہوں گے۔ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے خیر سگالی سفیر کے طور پر تندولکر کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کی کے لئے ریو میں موجود تھے۔


Share: